ضلع کشتواڑ میں گزشتہ دو مہینے کے دوران کشتواڑ پولیس نے منشیات مخالف مہم کو تیز کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد افراد کو غیر قانونی دیسی شراب کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
منشیات مخلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے کشتواڑ پولیس نے مزید دو شخص بٹو کمار اور بیکو کمار ولد سادو رام کو غیر قانونی چار لیٹر دیسی شراب اور 150 لیٹر لہن کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشتواڑ: ڈرینیج اور فٹ پاتھ کی خستہ حالت سے لوگ پریشان
پولیس نے ان کے قبضے سے چار لیٹر دیسی شراب برآمد کی ہیں۔ پولیس نے کہا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر انہوں نے کشتواڑ میں ناکہ بندی کر کے ان دونوں کو شراب کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا ہے۔