ETV Bharat / state

Congress Leader on Rajouri Killings کشواڑ کانگریس نے راجوری حملہ کی سخت مذمت کی - کشمیر اردو نیوز

کانگریس پارٹی کشتواڑ کی جانب سے ضلع راجوری کے ڈانگری میں ہوئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ Congress Leader Condemns Rajouri Killings

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 6, 2023, 11:33 AM IST

کشتواڑ: جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں کانگریس کے یوتھ لیڈر فروس منگنو و دیگر رہنماؤں نے منگل کو راجوری میں ہوئے حملے کی مذمت کی، کانگریس رہنما فردوس منگنو نے کہا کہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جس سے سیکیورٹی انتظامات پر سوال اٹھنے لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے راجوری میں عام لوگوں کی ہلاکت ایک افسوس ناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے۔ عام لوگوں کی ہلاکت کی ذمہ داری کون لے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کے لیے سماج میں کوئی جگہ نہیں ہے، ہم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔Congress Leader Condemns Rajouri Killings

وہیں انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کے بعد عام لوگوں کے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے خاص کر عسکریت پسندی کا خاتمہ وہ زمینی سطح پر صحیح ثابت نہیں ہورہا ہے۔کانگریس لیڈر نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی لوگوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ راجوری ضلع میں ایک مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں چار لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ اتوار (1 جنوری 2023) کی شام کو ہونے والے اس حملے میں نو دیگر افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ وہیں پیر کے روز (2 جنوری 2022) کو اسی جگہ پر ایک مشتبہ دھماکہ ہوا جہاں ایک روز قبل عسکریت پسندوں کا حملہ ہوا تھا، جس میں دو کمسن بچوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس دوران جموں و کشمیر کی کئی سیاسی جماعتوں نے اس حملے کی شدید مذمت کی تھی۔ Congress Leader Condemns Rajouri Killings

کشواڑ کانگریس نے راجوری حملہ کی سخت مذمت کی

یہ بھی پڑھیں : Rajouri Killing Incident راجوری حملے کی سیاسی پارٹیوں نے مذمت کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.