ETV Bharat / state

Kishtwar Accident Deceased Buried: کشتواڑ سڑک حادثے میں فوت افراد پُر نم آنکھوں سے سپرد لحد - کشتواڑ سڑک حادثہ

پہاڑی ضلع کشتواڑ کے کیشوان علاقے میں جمعرات کو سڑک حادثے میں فوت ہوئے 6افراد کو جمعہ کے روز پُر نم آنکھوں سے سپرد لحد Kishtwar Accident Deceased Buriedکیا گیا۔

Kishtwar Accident Deceased Buried: کشتواڑ سڑک حادثے میں فوت افراد پُر نم آنکھوں سے سپرد لحد

author img

By

Published : Feb 4, 2022, 9:14 PM IST

پہاڑی ضلع کشتواڑ کے کیشوان علاقے میں جمعرات کی سہ پہر دلدوز سڑک حادثے میں 6افراد فوت ہو گئے6 Killed in Kishtwar Road Accident۔ جمعہ کے روز انکی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کرکے انہیں پُر نم آنکھوں سے سپرد لحد Kishtwar Accident Deceased Buriedکیا گیا۔

کشتواڑ سڑک حادثے میں فوت افراد پُر نم آنکھوں سے سپرد لحد

قابل ذکر ہے کہ جمعرات سہ پہر کو پیش آئے دلدوز سڑک حادثے میں دو سگے بھائیوں سمیت چھ افراد فوت ہو گئے تھےKishtwar Road Accident۔ حادثے کی خبر سنتے ہی کیشوان علاقے میں صف ماتم بچھ گئی۔ سینکڑوں افراد فوت ہوئے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے جوق در جوق انکے گھر پہنچے۔

جمعہ کو بھی دن بھر ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے لوگوں کی جانب سے تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری رہا۔

مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے فوت ہوئے افراد کے اہل خانہ کے حق میں ایکس گریشا ریلیف کے تحت مالی معاونت کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے ڈرائیوروں کی من مانی، تیز رفتار سے گاڑی چلانے کے ساتھ ساتھ خستہ حال سڑکوں کو بھی دلدوز سڑک حادثے کا باعث قرار دیا۔

مقامی باشندوں نے کہا کہ ماضی قریب میں بھی اس طرح کے حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں درجنوں جانیں ضائع ہو چکی ہیں تاہم انکے مطابق، ’’لوگ احتیاط کو ترک کرکے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں، وہیں انتظامیہ کی جانب سے بھی اس طرح کے حادثات کو کم کرنے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.