جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں اندروال کے چھاترو، چنگام میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران مقامی باشندوں نے دور افتادہ اور پہاڑی علاقہ میں ویکسینیشن کا صد فیصد ہدف مکمل کیے جانے پر فوج اور محکمہ صحت کی سراہنا کی۔
مقامی باشندوں نے فوج اور محکمہ صحت کے عملہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہاڑی علاقہ میں گھر گھر جاکر لوگوں کو کورونا مخالف ویکسین کی خوراک فراہم کی۔
محکمہ صحت کے آفیسران نے دعویٰ کیا کہ محکمہ اور فوج کی 11راشٹریہ رائفلز نے گھر گھر جاکر 18برس سے زائد عمر کی آبادی کو کورونا کی خوراک فراہم کی۔ انکے مطابق چندگام سمیت دیگر 5دیہات میں 18برس سے زائد عمر کے سبھی افراد کو کورونا مخالف ویکسین کی پہلی ڈوز فراہم کی جا چکی ہے۔
مزید پڑھیں؛ مرکزی وزراء کا جموں و کشمیر کا دورہ متوقع
انہوں نے مزید کہا کہ دور افتادہ علاقے میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز کا کام بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Corona Update: بھارت میں کورونا کے 45,352 نئے کیسز