ڈی جی پی نے دورے کے دوران کشتواڑ اندرا نگر میں پولیس لائن کا بھی افتتاح کیا۔ اس دوران کشتواڑ کے دوردراز کے علاقہ جات مڑواہ دچھن کا بھی دورہ کیا۔
کشتواڑ میں سماجی کارکنان کے ساتھ بھی میٹنگ ہوئی۔ ڈی جی پی جموں و کشمیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' کشتواڑ میں عسکریت پسندی سے پولیس تھوڑا بہت پریشان تھی پر اب پولیس عسکریت پسندی کا خاتمہ کرنے کے لیے دن رات تیار ہے اور ان کا صفایا کیا جا رہا ہے۔'
انہوں نے مذید کہا کہ 'ابھی بھی کچھ گنے چنے عسکریت پسند ہیں پر ان کا بھی خاتمہ بہت جلد ہونے والا ہے۔ اس دوران ڈی جی پی کے ہمراہ آئی جی جموں، ڈی آئی جی بٹوت بیم سین ٹوٹی بھی موجود رہے۔ ایس ایس پی کشتواڑ نے ان کا خیر مقدم کیا اور ضلع کے تمام افسران کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے بھی ڈی جی پی کے ساتھ ملاقات کی۔