بھارتی فوج نے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا- سیکورٹی فورسز نے ضلع کشتواڑ کے نواپاچی علاقے میں موجود عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانہ کا پردہ فاش کرکے ایک بری کامیابی حاصل کی ہے۔
بھارتی فوج نے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر ضلع کشتواڑ (جے اینڈ کے) کے علاقے نواپاچی میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا، جس سے گولہ بارود و دیگر اسلحہ کا ایک بڑا ذخیرہ ضبط کرلیا۔
خصوصی انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر مروہ کے علاقے سرکندو میں فوج اور جموں و کشمیر پولیس کا ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا جس کے نتیجے میں خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش ہوا۔
فورسز نے دو دستی بم، اے کے 47 کے دو میگزین، اے کے 47 گولہ بارود کے 109 راؤنڈ، پیکا کے 56 راؤنڈ، .303 رائفل کا ایک میگزین، 303 رائفل کے 27 راؤنڈز، ایک ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز برآمد کیا۔
حساس نواپاچی علاقے سے جنگی اسٹورز کی اس بازیافت نے خود کو دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کرنے والے عسکریت پسندوں کے مذموم عزائم کو ایک فیصلہ کن دھچکا پہنچایا ہے۔ اس نے ضلع کشتواڑ میں سیکورٹی فورسز کے مکمل تسلط کا اعادہ کیا ہے اور فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے درمیان قریبی تال میل کو بھی ظاہر کیا ہے۔