پہاڑی ضلع کشتواڑ کے کیشوان علاقے میں ایک کمسن بچی کی جھلس کر موت ہونے سے علاقے میں غم و افسوس کا ماحول ہے۔
اطلاعات کے مطابق پندرہ ماہ کی کمسن بچی کو اسکی والدہ چولہے کے نزدیک رکھ کر خود گھر سے باہر کام کے لیے گئیں، تاہم جب وہ واپس آئین تو انہوں نے کمبل میں اوڑھ کر رکھی بچی کو مردہ پایا۔
مقامی باشندوں کے مطابق چولہے کی آگ سے جھلس کر بچی کی موت واقع ہوگئی۔
کمسن بچی کی اس دردناک موت سے پورے علاقے میں سراسیمگی کا ماحول ہے، وہیں مقامی پنچوں، سرپنچوں اور سیاسی لیڈران نے اس دردناک واردات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔