ETV Bharat / state

Five Drug Peddlers Arrested in Kishtwar: کشتواڑ میں دو خواتین سمیت پانچ منشیات فروش گرفتار - کشتواڑ آپریشن سنجیونی

کشتواڑ آپریشن سنجیونی کے بینر تلے کشتواڑ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف اپنی مسلسل مہم میں ضلع کشتواڑ کے مختلف مقامات سے دو خواتین سمیت پانچ منشیات اسمگلرز کو گرفتار کیا ہے۔ Five Drug Peddlers Arrested in Kishtwar

کشتواڑ میں دو خواتین سمیت پانچ منشیات فروش گرفتار

author img

By

Published : Jun 20, 2022, 9:52 AM IST

کشتواڑ: جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں پولیس نے مختلف مقامات سے دو خواتین سمیت پانچ منشیات اسمگلرز کو گرفتار کیا ہے اور ان کے پاس سے 28 گرام ہیروئن بھی برآمد کیا ہے۔ کشتواڑ پولیس نے ایک مخصوص اطلاع ملنے پر یہ کارروائی کی۔ Five drug dealers including two women arrested in Kishtwar

سینیئر پولیس افسران کی نگرانی میں سب ڈویژن چھاترو کے علاقہ پارنا چنگام میں پولیس تھانہ چھاترو کے ایس ایچ او انسپکٹر سمیر احمد کی قیادت میں سب انسپکٹر محمد جاوید کے ہمراہ ایک خصوصی ناکہ قائم کیا گیا۔ اس دوران گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران پولیس ٹیم نے ایک رائل اینفیلڈ موٹر سائیکل زیر نمبر JK14F- کو روکا اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں گاڑی، سامان اور سواروں کی تلاشی لی گئی جس دوران پولیس ٹیم نے تقریباً 18 گرام ہیروئن برآمد کیا اور موٹرسائیکل پر سوار افراد کو گرفتار کر لیا۔ Five drug dealers arrested by Kishtwar Police

گرفتار افراد کی شناخت رمیز راجہ ولد عبدالقیوم، مفوزہ بیگم، نوبیہ بیگم ساکنہ سرکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کشتواڑ پولیس نے گیرینگر علاقے میں ایک خصوصی چیکنگ شروع کی۔ ناکہ کے دوران ایک گاڑی زیر نمبر JK02BQ-1393 کو روکا گیا اور تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران پولیس پارٹی نے تقریباً 10 گرام وزنی ہیروئن جیسا مادہ برآمد کر لیا۔ اور انہیں فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کی موجودگی میں موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔گرفتار افراد کی شناخت احرار طیب ولد تنویر احمد ساکنہ اخیارآباد کشتواڑ اور آصف زرگر ولد ارشاد احمد زرگر ساکنہ زرگر محلہ کشتواڑ کے طور پر ہوئی ہے۔

اس سلسلے میں ضلع کشتواڑ کے مختلف تھانوں میں دو ایف آئی آر درج کیے گئے جن میں ایف آئی آر نمبر 51/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ چھاترو میں درج کی گئی ہے اور ایف آئی آر نمبر 143/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ کشتواڑ میں درج کی گئی ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ کشتواڑ پولیس نے عوام سے گزارش کی کہ اپنے آس پاس منشیات فروشوں کی اطلاع پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی کر کے ایسے سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے اور نوجوانوں کو اس برے کام سے دور رکھا جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.