ETV Bharat / state

کشتواڑ: آتشزدگی میں تین رہائشی مکان خاکستر

کشتواڑ کے سنگھ پور میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں تین رہائشی مکان اور اس میں موجود لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

کشتواڑ: آتشزدگی میں تین رہائشی مکان خاکستر
کشتواڑ: آتشزدگی میں تین رہائشی مکان خاکستر
author img

By

Published : Jun 22, 2021, 9:54 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے کشتواڑ کے سنگھ پور میں آتشزدگی کے واقعے میں تین رہائشی مکان اور اس میں موجود لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

دراصل کشتواڑ کے اسمبلی حلقہ اندروال کے چھاترو سنگھ پورہ میں اچانک 11:30 بجے شام کو آگ بھڑک اٹھی، جس میں غلام احمد ملک، محمد امین اور سجاد حسین کے گھروں کو آگ نے تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کشتواڑ: آتشزدگی میں تین رہائشی مکان خاکستر

وہیں مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع 11 آر آر راشٹریہ رائفلز کو دی۔ اطلاع ملتے ہی فائر سروس کشتواڑ، کشتواڑ پولیس اور 11 آر آر آرمی نے موقع پر پہنچ کر مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس دوران تینوں مکان پوری طرح سے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے اور لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا لیکن آگ کو پھیلنے سے روک لیا گیا۔ مقامی لوگوں نے انڈین آرمی کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra : کووڈ-19 کے پیش نظر سالانہ امرناتھ یاترا منسوخ

اس دوران لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جل کر خاک ہوئے رہائشی مکانوں کو دوبارہ بنانے میں مدد کرے تاکہ ان لوگوں کو مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.