کشتواڑ: جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے وارڈ کونسلر سنجیت کوتوال نے کشتواڑ میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور اس دوران کونسلر نے نیل کنٹھ مندر سے گورودوارہ تک جاری ڈرین کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ وہیں مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ کونسلر کا بھی شکریہ ادا کیا۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد پہلی مرتبہ یہاں اتنی بڑے ڈرین اور تیز رفتاری سے کام ہورہا ہے۔ Development Work In Kishtwar
انہوں نے مزید کہا کہ کشتواڑ میں ڈرین نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں بھر جاتا تھا پر اب ڈرین کا کام شروع ہوگیا ہے جس سے مقامی لوگوں کی ہمیشہ کی پریشانی دور ہوگئی ہے۔ اس دوران انہوں نے ضلع انتظامیہ، جموں و کشمیر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سرکار زمینی سطح پر کام کر رہی ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔ Fast Track Development Work In Kishtwar
یہ بھی پڑھیں : Sweepers on Strike in Kishtwar کشتواڑ میں گندگی کے ڈھیر، راہگیروں کو دقتوں کا سامنا