ETV Bharat / state

جموں کشمیر میں زلزلوں کے جھٹکے - جموں کشمیر زلزلہ

Earthquake Kishtwarصوبہ جموں کے کشتواڑ ضلع میں زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 1:31 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 5 کلو میٹر بتائی جا رہی ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق کشتواڑ میں زلزلہ یہ جھٹکے منگل کی صبح 8 بجکر 53 منٹ پر محسوس کئے گئے۔

قبل ازیں، ماہ رواں کی 4 تاریخ کو بھی اس ضلع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ تاہم اس دوران بھی کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی کشتواڑ اور لداخ یونین ٹیریٹری میں دو درجن سے زائد زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلوں کے خوف ناک جھٹکوں سے عوام میں کافی دہشت پائی جا رہی ہے کیونکہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔

مزید پڑھیں: کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

یاد رہے کہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے آر پار سنہ 2005میں زلزلے کے تباہ کن جھٹکوں میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئی تھے۔ ان زلزلوں کے خوفناک جھٹکوں سے لوگ طویل عرصہ تک خوفزدہ رہے تھے۔ ان تباہ کن جھٹکوں کے سبب ہزاروں رہائشی اور کمرشل ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچا تھا حتی کہ شمالی کشمیر کے اوڑی اور ٹنگڈار علاقوں میں سینکڑوں مساجد کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.