کشتواڑ کے سرتھل علاقہ میں سرتھل دیوی ماتا کے نام سے مشہور مندر ہے۔ سرتھل دیوی مندر جموں و کشمیر کی کل دیوی مانی جاتی ہے۔ مہا راجا ہری سنگھ بھی سرتھل دیوی جی کو کل دیوی کے طور پر مانتے تھے۔
آج بھی سرتھل دیوی جی مندر میں لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند جاتے ہیں، لیکن اس سڑک کو ضلع انتظامیہ کشتواڑ نظر انداز کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر انتظامیہ بھی اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔
کوروناوائرس: مندروں کی گھنٹیاں خاموش، بازار بھی سنسان
سرپنچ پنچایت کارول بی ارشاد احمد دیو نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرتھل سڑک پر چند کلو میٹر پر تارکول کا کام شروع تو ہوا، لیکن اس کے بعد ابھی تک پانچ ٹھیکیدار بدل گئے پر سڑک کا کام شروع نہیں ہو رہا۔ جس سے علاقہ کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سرتھل کے مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ راجندر سنگھ تارا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک پر جلد از جلد تارکول کا کام شروع کیا جائے۔