کشتواڑ: پہاڑی ضلع کشتواڑ میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے ضلع و صوبائی انتظامیہ کے خلاف احتجاج Protest in Kishtwar کیا۔
احتجاج میں ڈی Protest Against Kisthtwar Administration ڈی سی چیئرپرسن کے ہمراہ کشتواڑ کے سبھی ڈی ڈی سی و بی ڈی سی کونسلر، پنچ و سرپنچ سمیت مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی۔
ڈی ڈی سی چیئرپرسن پوجا ٹھاکر DDC Chairperson Pooja Thakur نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں ڈویژنل کمشنر جموں نے کشتواڑ دورے کے دوران ضلع انتظامیہ سمیت ڈی ڈی سی ممبران سے بھی میٹنگ منعقد جس میں ان سے کشتواڑ پن بجلی پاور پروجیکٹ میں مقامی مزدوروں کو کام پر رکھنے کی گزارش کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: PRIs Protest in Kishtwar: کشتواڑ میں پی آر آئز کا ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’صوبائی کمشنر نے بھی کشتواڑ کے لوگوں کی جائز مانگوں کو نظر انداز کیا۔‘‘
پوجا ٹھاکر نے کہا کہ ’’اگر انتظامیہ نے ہماری جائز مانگوں کو تسلیم نہیں کیا تو ہم وزیر اعظم سے کشتواڑ کے باشندوں کو روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ کریں گے۔‘‘