ETV Bharat / state

کشتواڑ: غیر حاضر ملازمین کو وجہ بتائو نوٹس جاری - ترقیاتی کمشنر

ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے مختلف سرکاری دفاتر کا اچانک دورہ کرکے ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین کی تنخواہیں بند کیے جانے کے احکامات صادر کیے۔

کشتواڑ: غیر حاضر ملازمین کو وجہ بتائو نوٹس جاری

author img

By

Published : Apr 10, 2021, 4:54 PM IST

پہاڑی ضلع کشتواڑ میں ترقیاتی کمشنر نے مختلف سرکاری دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے تقریباً 11 دفاتر کا دورہ کر کے 242 ملازمین کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا۔

کشتواڑ: غیر حاضر ملازمین کو وجہ بتائو نوٹس جاری

ڈی سی کشتواڑ نے موقع پر ہی ’’بلا وجہ غیر حاضر پائے گئے ملازمین کو وجہ بتائو نوٹس جاری‘‘ کرتے ہوئے ان کی تنخواہ بھی بند کرنے کے احکامات صادر کیے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈی سی کشتواڑ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے غیر حاضر رہنے سے متعلق شکایت موصول ہونے کے بعد انہوں نے از خود مختلف دفاتر کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’غیر حاضر پائے گئے ملازمین کو وجہ بتائو نوٹس جاری کی گئی ہے۔ اگر وہ اپنی غیر حاضری کی معقول وجہ بتانے سے قاصر رہے تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘‘

دریں اثنا، ڈی سی کشتواڑ نے تحاصیل و سب ڈویژن افسران سے اپنے علاقہ جات کے دفاتر کا معائنہ کر کے ملازمین کی حاضری کو یقینی بنائے جانے کے احکامات بھی صادر کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.