ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک کمار شرما نے آج ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ میں جا کر کورونا ویکسین لگوائی۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے عام لوگوں سے ٹیکہ لگوانے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ اپنے نزدیکی ہسپتالوں میں جاکر رجسڑریشن کروائیں اور اس بیماری کو دور کرنے کے لیے کورونہ ویکسین لگوائیں۔
یہ بھی پڑھیں: کشتواڑ میں کورونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن کا اعلان
ڈپٹی کمشنر نے لوگوں سے اپیل کی کہ سبھی لوگ کورونا ویکسین لیں اور اپنے ضلع کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کو بھی کورونا وبا سے محفوظ رکھیں۔