ETV Bharat / state

کووڈ کی صوتحال پر ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کی پریس کانفرنس

ڈپٹی کمشنر اشوک شرما نے مزید کہا کہ اب ویکسین گھر گھر جا کر مفت میں لگائی جائے گی۔ اور تمام ایس ڈی ایم، تحصیلدار، بلاک ڈیولپمنٹ افسران کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ اپنے علاقہ میں ٹیکہ کاری کی نگرانی کرے۔

کووڈ کی صوتحال پر ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کی پریس کانفرنس
کووڈ کی صوتحال پر ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کی پریس کانفرنس
author img

By

Published : Jun 8, 2021, 6:58 PM IST

ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ ضلع میں کورونا کے کیسز میں کمی آ گئی ہے اور رفتہ رفتہ معمولات زندگی بحال ہونے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر جتندر سنگھ کی طرف سے کشتواڑ ضلع کے لیے 30.63 لاکھ MPLAD فنڈس سے کووڈ-19 سے بچنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ کے لیے دس آکسیجن کنسنٹریٹر اور 60 بیڈز خریدے جائیں گے۔

کووڈ کی صوتحال پر ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کی پریس کانفرنس

اشوک شرما نے مزید کہا کہ اب ویکسین گھر گھر جا کر مفت میں لگائی جائے گی۔ اور تمام ایس ڈی ایم، تحصیلدار، بلاک ڈیولپمنٹ افسران کو ہدایت جاری کردی ہے کہ وہ اپنے علاقہ میں ٹیکہ کاری کی نگرانی کرے۔

اس کے علاوہ تمام سرپنچ، آر آر ڈی ڈی، ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، سوشل ویلفیر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی بھی ٹیکہ کاری مہم میں مدد حاصل کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ 235 افراد اب بھی کورونا سے متاثر ہیں جن میں 13 ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کووڈ کی وجہ سے ضلع میں 15 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس وبا سے لڑنے کے لیے احتیاط کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.