ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر میں ضلع میں کورونا کے ایک ہزار 889 مثبر کیسز سامنے آئے جس میں سے ایک ہزار 835 کیسز صحت یاب ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں تاحال کورونا کے 38مثبت معاملے موجود ہیں۔ وہیں اس ہفتہ ضلع کی کورونا پازیٹیوٹی شرح 0.29 ہے۔
ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے کہا کہ ابھی وائرس ختم نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ماسک پہنیں، سماجی دوری بنائیں اور ویکسین لگوائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں 45 برس سے زائد 98 فیصد نے ویکسینیشن عمل میں حصہ لیا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں 18 برس سے 45 سال کی عمر کے تقریباً 40 فیصد لوگوں کی ویکسینیشن مکمل ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:کشتواڑ: دچھن علاقے میں فوت ہوئے افراد کے اہل خانہ کو 10لاکھ روپے دینے کی اپیل
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے۔