ETV Bharat / state

Congress Padyatra in Kishtwar:پد یاترا کے دوران بی جے پی کے خلاف نعرہ بازی - کشتواڑ میں کانگریس پد یاترا

کانگریس پارٹی کی جانب سے کشتواڑ میں پد یاترا کا اہتمام کیا گیا جس میں کارکنان کے مطابق ’’ عوام کو کانگریس پارٹی کی حصولیابیوں کے علاوہ مرکزی حکومت کی ناکام اور عوام کُش پالیسیوں سے باخبر کیا گیا۔‘‘

پد یاترا کے  دوران بی جے پی کے خلاف نعرہ بازی

author img

By

Published : Aug 9, 2022, 8:47 PM IST

کشتواڑ: پہاڑی ضلع کشتواڑ میں کانگریس کارکنان نے ’پد یاترا‘ کا اہتمام کیا۔ پد یاترا کے دوران کانگریس کارکنان نے پارٹی لیڈران کے حق میں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی کی۔ Congress Organised Padyatra in Kishtwar’پد یاترا‘ میں جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی ضلع اکائی کے سپوکس پرسن جان ذیب سیروال سمیت کئی دیگر کارکنان نے شرکت کی۔

پد یاترا کے دوران بی جے پی کے خلاف نعرہ بازی

کانگریس لیڈر جان ذیب سیروال نے بتایا کہ ضلع کے پوچھال، پاڈر میں آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے سلسلہ میں ’پد یاترا‘ کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’پد یاترا کے دوران لوگوں کو کانگریس پارٹی کی حصولیابیوں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے علاوہ مرکزی حکومت کی ناکام اور عوام کُش پالیسیوں سے متعلق بھی باخبر کیا گیا۔‘‘

پد یاترا میں شامل کانگریس کارکنان نے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیے جانے کی حق میں بھی نعرے بازی کی۔ Congress on BJP policiesکانگریس سپوکس پرسن نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا: ’’مذہب کے نام پر سیاست کے ذریعے مذہبی رواداری کو زخ پہنچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جموں کشمیر میں غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے ریاست کا خصوصی درجہ ختم کرکے اسے حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.