کشتواڑ کے مشہور و معروف شاعر سماجی کارکن چندرپرکاش گپتا 92 سال کی عمر میں اس دنیا سے چل بسے ۔ چندر پرکاش کی آخری رسومات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری سنیل شرما ، نیشنل کانفرنس کے صوبائی نائب صدر سجاد احمد کچلو ، تا ہزاروں کی تعداد میں ہندو مسلم دونوں طبقہ کے لوگوں نے آخری رسومات میں حصہ لیا ۔ اس دوران بھاجپا لیڈر سنیل شرما نے چندر پرکاش گپتا کے آخری رسومات پر انکی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چندر پرکاش گپتا کو لوگ گنگا بھنڈار کے نام سے جانتے ہیں Chandar parkash Gupta Jansang & Ex BJP District president psssed
اور ان کی دوائی کی دکان امر بازار میں ہے پوری عمر انہوں نے کشتواڑ کے لوگوں کی بھلائی کے لیے دی ۔ کشتواڑ کے ضرورت مند لوگ ان کے پاس جاتے تھے اور انہوں نے بنا مذہب و ملت لوگوں کے لیے مفت دوائی اور مفت راشن اور دیگر امداد دیتے تھے ۔Chandar parkash Gupta Jansang & Ex BJP District president psssed انکے علاوہ ایک اور سماجی کارکن عبدل مجید بچھو بھی آخری رسومات میں پہنچ کر چندر گپتا کے بارے میں میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کشتواڑ میں بنا مذہب و ملت کے لوگوں کی مدد کی ہے۔ اور انکی کارکردگی پر کشتواڑ کا بھائی چارہ کو مظبوطی ملی اور انکے نقشہ قدم پر لوگ چل رہے ہیں ۔ ڈی ڈی فاروق سیاسی و سماجی کارکن نے بھی انکی وفات پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گنگا بھنڈار کشتواڑ کے لوگوں کی ایک پہچان تھی وہ غریب مظلوم کے لیے دن رات کوشاں رہتے تھے ۔Chandar parkash Gupta Jansang & Ex BJP District president psssed