کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں آج ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما کی زیر نگرانی میں کیمپ منعقد ہوا۔ کیمپ میں سوشل ویلفیر محکمہ کے ڈسٹرکٹ آفیسر تارق احمد قاضی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
کیمپ میں 170 معزور لوگوں کو پلاسٹک باڈی لگائی گئي۔ اس دوران کیمپ میں 'نشہ مکت بھارت' منشیات سے آزاد بھارت کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔ اس موقعہ پر سرپنچ تا پنچوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کشتواڑ: سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ
کشتواڑ کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ و محکمہ سوشل ویلفیر کا شکریا ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ کے لاچار و غریب لوگوں کی مدد کے لیے کیمپ منعقد کیا گیا اور مفت میں پلاسٹک کی باڈی لگائی گئی۔