ETV Bharat / state

کشتواڑ: پاکستان اور علیحدگی پسند کے خلاف مظاہرہ - عسکریت پسندوں کی جانب سے ہلاک

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کی جانب سے پاکستان اور علیحدگی پسندوں کے خلاف سخت مظاہرہ کیا گیا۔

علیحدگی پسند کے خلاف مظاہرہ
علیحدگی پسند کے خلاف مظاہرہ
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 7:16 PM IST

بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے ضلع صدر راکی گوسوامی کی زیر نگرانی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کشتواڑ کے دفتر کے باہر جم کر احتجاج کیا گیا۔ راکی گوسوامی نے بتایا کہ یہ احتجاج کشمیر بانڈی پورا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کو عسکریت پسندوں کی جانب سے ہلاک کیے جانے کے خلاف ہے۔

علیحدگی پسند کے خلاف مظاہرہ

احتجاج کر رہے لوگوں نے پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کی۔ اس دوران بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے صدر نے کہا کہ 'لیفٹیننٹ گورنر جموں کشمیر کو چاہیے کہ سیکورٹی فورسز کو اور سخت ہدایت جاری کریں جس سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کے قتل میں روک لگ سکے'۔

یہ بھی پڑھیں:

بی جے پی کے ریاستی صدر نے وسیم باری کے قتل کی مذمت کی

انہوں نے مزید کہا کہ عسکریت پسندوں کا صفایا کرنے کے لیے مرکز سرکار یعنی کہ بی جے پی حکومت نے آل آوٹ آپریشن شروع کیا ہے اور روزانہ عسکیت پسندوں کو مار گرانے میں سیکورٹی فورسز کامیاب ہوتے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.