ETV Bharat / state

کشتواڑ: فوج، پولیس اور مقامی رضاکاروں نے چوگان میدان کی صفائی کی - جسمانی اور ذہنی طور تندرست

پہاڑی ضلع کشتواڑ میں فوج اور پولیس کے اشتراک سے ’سوچھ بھارت ابھیان‘ کے تحت چوگان میدان کی صفائی کی گئی جس میں مقامی این جی اوز سے وابستہ رضاکاروں نے بھی شرکت کی۔

کشتواڑ: فوج، پولیس اور مقامی رضاکاروں نے چوگان میدان کی صفائی کی

author img

By

Published : Aug 13, 2021, 5:40 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں ’’سوچھ بھارت ابھیان‘‘ کے تحت چوگان میدان کی صفائی کی گئی جس میں فوج اور پولیس کے علاوہ کئی مقامی این جو اوز سے وابستہ رضاکاروں نے حصہ لیا۔

کشتواڑ: فوج، پولیس اور مقامی رضاکاروں نے چوگان میدان کی صفائی کی

سوچھ بھارت ابھیان میں حصہ لینے والے مقامی رضاکاروں نے حفاظتی اہلکاروں کی جانب سے شروع کی گئی صفائی مہم پر سیکورٹی ایجنسیز کی ستائش کی، وہیں انہوں نے مقامی باشندوں سے بھی گھروں کے علاوہ آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی تلقین کی۔

انہوں نے کہا کہ صاف صفائی سے انسان جسمانی اور ذہنی طور تندرست رہنے کے علاوہ مختلف افراض سے دور رہتا ہے۔

مزید پڑھیں؛ پاکستان اور اس کے حامی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی تاک میں: دلباغ سنگھ

ایس ایس پی کشتواڑ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’سوچھ بھارت ابھیان‘‘ کے تحت چوگان میدان کی صفائی علامتی طور انجام دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ’’چوگان میدان سمیت مختلف پارکس، سڑکوں اور بازاروں کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔‘‘

انہوں نے صفائی مہم میں شرکت کرنے والے حفاظتی اہلکاروں کے علاوہ مختلف این جی اوز سے وابستہ رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.