ETV Bharat / state

بھارت-چین تنازع: اپاچی ہیلیکپٹر کی کشتواڑ میں لینڈنگ

author img

By

Published : Sep 8, 2020, 2:33 PM IST

ذرائع نے بتایا کہ اپاچی جنگی طیارے کو حالات کا جائزہ لینے کے لیے طب کیا گیا ہے، ایمرجنسی حالات میں کشتواڑ میں ہیلی پیڈ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

apache
apache

بھارت - چین کشیدگی کے پیش نظر بھارت نے تمام طرح کی احتیاطی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں، جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں لڑاکا طیارہ اپاچی کو لینڈ کرایا گیا ہے۔

کشتواڑ میں دو اپاچی ہیلیکپٹر ہمہ وقت اب موجود رہیں گے، وہیں طیارے کے پائیلٹس نے علاقہ کا معائنہ بھی کر لیا ہے، واضح رہے کہ کشتواڑ سے چین کی سرحد محض 210 کلومٹر کی دوری پر واقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اپاچی طیارہ کو حالات کا جائزہ لینے کے لیے طلب کیا گیا ہے، ایمرجنسی حالات میں کشتواڑ میں ہیلی پیڈ کا استعمال کیا جاسکتا ہے، اس لیے الگ سے ایک جگہ ہیلی پیڈ کے لیے مختص کیا گیا ہے، جہاں پر جلد ہی تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔

اپاچی ہیلیکپٹر کشتواڑ پہنچ گیا

واضح رہے کہ کشتواڑ اور لداخ کے علاوہ اننت ناگ اور ریاست ہماچل پردیش کی سرحد بھی چین سے ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
چین کا بیان گمراہ کن: بھارت

جون میں وادی گلوان میں چینی فوجیوں کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔ بھارت چین کے مابین گذشتہ تین ماہ سے کئی سطحوں پر بات چیت کا دور جاری ہے جس میں پانچ لیفٹیننٹ جنرل سطح کے مذاکرات شامل ہیں لیکن بات چیت کا یہ سلسلہ اب تک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.