کشتواڑ: جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارت مزدور سنگھ یونین کے بینر تلے آنگن واڑی ورکرز کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں کثیر تعداد میں ورکرز نے شرکت کی ۔ کشتواڑ کے ٹی آر سی میں آنگن واڑی ہلپرس اور ورکرز ایسوسی ایشن سے وابستہ خواتین کی میٹنگ میں مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ سے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہم لوگوں سے دن رات کام لیتی ہے لیکن ہمیں تنخواہ کے ساتھ ریٹارمنٹ پر کوئی بھی معاوضہ نہیں دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری عمر ہم سرکاری کام پر لگادیتے ہیں اور بڑھاپے میں ہمیں پنشن و دیگر کوئی سہولت نہیں دی جاتی۔ Anganwadi workers Meeting
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے دوران بھی آنگن واڑی ہلپرس اور ورکرس کو ڈیوٹی پر لگایا جاتا ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ کے افسران تمام گاؤں میں آنگن واڑی ملازمین سے ہی کام لیتے ہیں لیکن اتنا کام کرنے کے باوجود بھی حکومت ہمیں نظر انداز کرتی ہے ۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ آنگن واڑی ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کریں اور ریٹائرمنٹ پر موٹی رقم دی جائے جس سے ہم لوگ اپنا گزارہ کرسکیں۔ Anganwadi workers Held Meeting at Kishtwar
یہ بھی پڑھیں : Anganwadi workers Protest اننت ناگ میں آنگن واڑی ہلپرس اور ورکرس کا احتجاج