ETV Bharat / state

کشتواڑ: مچیل علاقے میں شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے کی مانگ - پردھان منتری گرام سڑک یوجنا

محکمہ پی ڈی ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر نے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے پاڈر، مچیل علاقے کے دورے کے دوران محکمہ بجلی کے ملازمین سے سڑک کی مرمت و کشادگی کے دوران بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو ہوئے نقصان کی فوری مرمت کرنے کی تاکید کی۔

کشتواڑ: مچیل علاقے میں شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے کی مانگ

author img

By

Published : Jun 5, 2021, 5:53 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے پاڈر، مچیل علاقے کے دورے کے دوران مقامی باشندوں نے محکمہ بجلی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (اے ای ای) کو علاقے میں بجلی کی بحرانی صورتحال سے واقف کرایا، وہیں مقامی باشندوں نے بجلی کی کٹوتی سے متعلق بھی اے ای ای سے شکایات کیں۔

دورے کے دوران مقامی باشندوں نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر و کشادگی کے دوران بجلی انفراسٹرکچر کو کافی نقصان پہنچا تھا جس کی انکے مطابق مرمت نہ کیے جانے کے باعث علاقے میں بجلی کی سپلائی متاثر ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ بجلی کی کٹوتی کے باعث مقامی آبادی خصوصا طلباء کو درس و تدریس میں کافی دقتیں پیش آتی ہیں۔

لوگوں کی شکایات سننے کے بعد اے ای ای نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے دوران بجلی انفراسٹرکچر کو ہوئے نقصان کی فوری مرمت اور علاقے میں شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے علاقے میں تعینات محکمہ بجلی کے ملازمین سے فوری طور بجلی انفراسٹرکچر کی مرمت کرنے اور علاقے میں شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کیے جانے کے احکامات صادر کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.