ETV Bharat / state

کیرالہ اسمبلی کے 15ویں اجلاس کا آج سے آغاز - etv bharat urdu news

کیرالہ میں وزیراعلیٰ پینارائی وجیَن کی قیادت والی سرکار کی تشکیل کے تین دن بعد آج سے اسمبلی کا 15 واں اجلاس شروع ہوگا۔ سیشن کا انعقاد کورونا 19 کے قوانین کے تحت ہوگا۔ یہ اجلاس 14 جون تک چلے گا۔

first session of 15th kerala assembly from today
کیرالہ اسمبلی کا 15 ویں اجلاس آج سے شروع
author img

By

Published : May 24, 2021, 10:26 AM IST

کیرالہ میں وزیراعلیٰ پینارائی وجیَن کی قیادت والی سرکار کی تشکیل کے تین دن بعد آج سے 15ویں اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگا۔ سیشن کا انعقاد کووڈ 19 کے قوانین کے درمیان ہوگا جو 14 جون تک چلے گا۔

اس اجلاس میں پہلی بار فتح یاب ہونے والے اراکینِ اسمبلی کو حلف دلایا جائے گا۔ کننامنگلم کے رکن اسمبلی پی ٹی اے رحیم کو ہال میں عبوری اسپیکر بنایا گیا ہے جو اراکینِ اسمبلی کو حلف دلائیں گے۔

ریاست میں 140 رکنی اسملبی کے نئے صدر کے انتخاب کے لئے 25 مئی کو انتخاب ہوگا۔ بر سراقتدار ایل ڈی ایف نے ٹھرٹھلا سے رکن اسمبلی ایم بی راجیش کو اراکینِ اسمبلی صدر کے عہدے کے لئے امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے جب کہ کانگریس نے ابھی تک اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔

ریاست کی تاریخ میں پہلی بار اسمبلی کے اندر سسر اور داماد ایک ساتھ ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پی وجین اور وزیر سیاحت پی اے محمد ریاس اسمبلی میں دیکھیں جائیں گے۔ یاد رہے کہ بے پور سے رکن اسمبلی محمد ریاس کی شادی گزشتہ سال ہی وزیراعلیٰ کی بیٹی وینا سے ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اس بار اسمبلی میں تین خاتون وزیر ہیں۔ جو حالیہ برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔ وینا جارج کے پاس ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر، آر بندو کے پاس ہائر ایجوکیشن اینڈ سوشل جسٹس اور جے چنچورانی (ویٹرنری اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ) کے قلمدان ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.