پڈوچیری: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکنِ اسمبلی آر سیلوم بدھ کے روز پڈوچیری اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے۔
پرو ٹیم اسپیکر کے لکشمی نارائنن نے اعلان کیا کہ سیلوم کو بلا مقابلہ اسمبلی کا اسپیکرمنتخب کیا گیا ہے، رکن اسمبلی آر سیلوم کو ایمبلم سیلوم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
سیلوم کا جنم 11 نومبر 1964 کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری کے نیٹپکم کے ایک گاؤں میں ہوا تھا۔ وہ چھوٹی عمر سے ہی سماجی کاموں میں شامل ہوگئے تھے۔
سیلوم نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) این آر سی کانگریس اتحاد کی جانب سے اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ وہ اس عہدے کے لئے واحد امیدوار تھے۔
اس دوران وزیر اعلی این رنگاسامی اور اپوزیشن لیڈر آر شیوا سیلوم کو اسمبلی اسپیکر کی کرسی تک لے کر گئے۔ رنگاسوامی اور دیگر اراکین نے اسپیکر منتخب ہونے پر سیلوم کو مبارکباد دی ہے۔