ریاست کیرالہ میں محکمہ آبکاری کے افسران نے منگلورو کے رہنے والے ایک شخص سے 2.85 کروڑ روپے حوالہ کی رقم برآمد کی ہے۔
ذرائع کے مطابق کومبالا علاقے کے محکمہ آبکاری کے افسران نے منگل کی صبح منجیشور کے تھومیناڈ میں سرحدی چیک پوسٹ پر شبہ کی بنیاد پر ایک گاڑی کو روکا۔ تلاشی لینے پر اس گاڑی سے نوٹو کے سینکڑوں بنڈل برآمد ہوئے۔
افسران نے پولس کی مدد سے گاڑی میں سوار ملزم شمس الدین کو گرفتار کرلیا۔ وہ غیر قانونی طور سے روپے کو کیرالہ لے جانے کی کوشش کررہا تھا۔ محکمہ آبکاری نے اسے گرفتار کرکے مزید کارروائی کے لئے منجیشور پولس کے سپرد کردیا ہے۔