ETV Bharat / state

Rahul Gandhi's wayanad office Vandalized: راہل گاندھی کے وائناڈ دفتر پر حملہ

author img

By

Published : Jun 25, 2022, 8:25 AM IST

Updated : Jun 25, 2022, 9:16 AM IST

کیرالہ کے وائناڈ میں کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمان راہل گاندھی کے دفتر پر حملہ کیا گیا۔ پولیس نے ایس ایف آئی کے آٹھ طلباء کو حراست میں لے لیا ہے۔ کانگریس نے اس واقعہ پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ Rahul Gandhi wayanad office Vandalized

راہل گاندھی کے وائناڈ دفتر پر حملہ
راہل گاندھی کے وائناڈ دفتر پر حملہ

وایناڈ: کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی کے وائناڈ دفتر پر حملہ ہوا ہے۔ حملے کے بعد ایس ایف آئی کے آٹھ طلبہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ احتجاجی طلباء نے راہل گاندھی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔ کانگریس نے سی پی ایم حکومت اور بی جے پی پر الزامات عائد کیا ہے۔ Rahul Gandhi's office in Wayanad attacked during protest march

راہل گاندھی کے وائناڈ دفتر پر حملہ

پولیس نے بتایا کہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (SFI) کے تقریباً 100 کارکن احتجاجی مارچ میں شامل تھے اور وہ دفتر میں داخل ہو گئے۔ پولیس نے کہا، 'تقریباً 80-100 کارکن تھے۔ ان میں سے آٹھ کو اب تک حراست میں لیا جا چکا ہے۔ پولیس کی مزید تعیناتی کر دی گئی ہے۔ Rahul office vandalized case 8 SFI workers detained

طلبہ تنظیم نے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ راہل گاندھی نے کیرالہ کے پہاڑی علاقوں میں جنگلات کے ارد گرد بفر زون بنانے کے معاملے میں مداخلت نہیں کی۔ وی ڈی ستیسن نے اس واقعہ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ حملہ غنڈہ گردی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، 'وایناڈ میں راہل گاندھی کے ایم پی آفس پر ایس ایف آئی کے غنڈوں کا حملہ۔ ہم اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔'

  • Strongly condemn the attack on Shri @RahulGandhi's office by the SFI goons.

    Kerala CPI (M) has become so vile in pleasing the vicious BJP that where the BJP is misusing the ED against him, CPI (M) in Kerala unleashes violence on his office.

    Their nasty deal has been revealed. pic.twitter.com/cM7f91Tf9s

    — K C Venugopal (@kcvenugopalmp) June 24, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

Strongly condemn the attack on Shri @RahulGandhi's office by the SFI goons.

Kerala CPI (M) has become so vile in pleasing the vicious BJP that where the BJP is misusing the ED against him, CPI (M) in Kerala unleashes violence on his office.

Their nasty deal has been revealed. pic.twitter.com/cM7f91Tf9s

— K C Venugopal (@kcvenugopalmp) June 24, 2022

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے راہل گاندھی کے دفتر پر حملے کی مذمت کی اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ 'جمہوری طریقے سے احتجاج کا حق ہر کسی کو حاصل ہے لیکن اس طرح کے مظاہروں کی پرتشدد شکل اختیار کرنا غلط ہے۔ حکومت قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔'

یہ بھی پڑھیں: Attack at Arvind Kejriwal Residence: کیجریوال کی رہائش گاہ پر حملہ: سیسودیا

کانگریس نے جمعہ کو کیرالہ کے وایناڈ میں راہل گاندھی کے دفتر پر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے طلبہ ونگ اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی) کے کارکنان کے ذریعہ مبینہ حملے کی مذمت کی اور الزام لگایا کہ سی پی آئی (ایم) اور بی جے پی کے درمیان گھناؤنی سودے بازی کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔

پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جہاں بی جے پی راہل گاندھی کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا غلط استعمال کر رہی ہے تو وہیں سی پی آئی (ایم) کانگریس کے سابق صدر کے دفتر پر حملہ کر رہی ہے، تاکہ وہ مرکز میں حکمراں پارٹی کو خوش کر سکے۔ کانگریس لیڈر ششی تھرور نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔

ایس ایف آئی کے کارکنوں کی طرف سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے وائناڈ دفتر میں توڑ پھوڑ کے بعد کیرالہ حکومت نے اے ڈی جی پی رینک کے افسر سے تحقیقات کا حکم دیا اور کلپٹہ کے ڈی ایس پی کو معطل کر دیا۔

Last Updated : Jun 25, 2022, 9:16 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.