ETV Bharat / state

راہل گاندھی کے سیاسی حریف یو اے ای میں گرفتار

کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی کو قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے امیدوار کے طورپر وائناڈ سے چیلنج دینے والے بھارت دھرم جن سینا (بی ڈی جے ایس) کے صدر تشار ویلاپلی کو چیک باؤنس کے معاملے میں متحدہ عرب امارات پولیس نے عجمان سے گرفتار کرلیا۔

author img

By

Published : Aug 22, 2019, 1:58 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 9:16 PM IST

راہل گاندھی کے سیاسی حریف یو اے ای میں گرفتار

کیرالہ میں بی جے پی کی قیادت میں دوسرے سب سے بڑے بی ڈی جے ایس کے لیڈر کو منگل کی دیر شام کو شارجہ کے پاس واقع عجمان سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔

بنیادی طورپر تریشور کے رہنے والے اور اب عجمان میں بس چکے تاجر نازل عبداللہ نے یو اے ای پولیس میں درج کرائی اپنی شکایت میں تشار کو ایک کروڑ درہم یعنی 19کروڑ روپے کا چیک نہ بھیجنے اور چیک باؤنس ہونے کا دعوی کیا ہے۔

دو دن پہلے پولیس نے معاملہ درج کرانے کے بعد نازل نے تشار کو عجمان کے ایک ہوٹل میں چیک باؤنس ہونے سے متعلق معاملے کو سلجھانے کے لئے بات چیت کرنے کےلئے بلایا تھا۔ چیک کا یہ معاملہ 10سال پرانا ہے جو تعمیراتی کمپنی بوئنگ کے خریب کی ادائیگی سے جڑا ہوا ہے۔ نازل اس وقت اسی علاقے کا چھوٹا ٹھیکے دار تھا۔لیکن نازل کو دیے گئے چیک میں تاریخ کا ذکر نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ باؤنس کرگیا۔

تشار کے ہوٹل میں آتے ہی یو اے ای پولیس نے اسے حراست میں لے لیا اور اسے ہوٹل سے باہر لے گئی اور بعد میں مقامی عدالت میں پیش کرنے کے بعد اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں مکمل ہوئے لوک سبھا انتخابات میں کیرالہ کے وائناڈ پارلیمانی حلقے میں مسٹر راہل گاندھی کے ہاتھوں تشار کو کراری ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 9:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.