ترواننت پورم : بی جے پی رہنما اور نیشنل ایگزیکٹیو ممبر پی کے کرشنا داس نے 22 اپریل کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ کیرالہ ریاست میں کچھ گروپوں کو پریشان کر رہا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورے کی انٹیلی جنس رپورٹ کافی تشویشناک نکلی ہے لیکن ان کا دورہ منسوخ نہیں کیا جائے گا اور ریاستی حکومت کو ان کی طرف سے اس غلطی کے بارے میں انکوائری کرنی چاہیے۔ بی جے پی رہنما نے سیکورٹی کی خلاف ورزی اور وزیر اعظم کو ان کے آنے والے دورے کے دوران قتل کرنے کی مبینہ دھمکی خط کے تناظر میں کیرالہ حکومت پر سخت حملہ کیا۔ اے این آئی کی ایک رپورٹ میں کرشنا داس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پی ایم مودی کی آمد کچھ لوگوں کو پریشان کر رہی ہے اور کچھ مذہبی گروہوں اور شدت پسند تنظیموں کا پریشان ہونا معمول ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے کیرالہ کے دورے سے ریاست میں کچھ سیاسی تبدیلیاں آنے کی امید ہے جس میں ان کی عوامی ملاقاتیں اور بات چیت مقامی نوجوانوں میں اثر انداز ہو سکتی ہیں اور بڑا اثر ڈال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین مثال یہ ہے کہ پہلے کے برعکس ایل ڈی ایف اور کانگریس دونوں ہی نوجوانوں کو جمع کرنے کے لیے اسی طرح کے پروگرام منعقد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ بی جے پی اور این ڈی اے یہاں اثر پیدا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ PM Modi's Security breach وزیر اعظم مودی کی سکیورٹی میں کیرالہ پولیس کی کوتاہی، خفیہ سیکورٹی پلان لیک
تریپورہ کے بعد کیرالہ میں بھی ایسی ہی سیاسی لہر آئے گی، کیرالہ کے بی جے پی رہنما نے پیش گوئی کی۔ ان کا یہ تبصرہ وزیر اعظم کے دورہ کیرالہ کے لیے بنائے گئے سیکورٹی پلان کے افشا ہونے کی خبروں کے درمیان آیا ہے۔ اس خبر کی تصدیق کے بعد کیرالہ پولیس نے پی ایم مودی کے دورے کے لیے ایک نئی سیکورٹی حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلی سیکیورٹی دستاویز کے لیک ہونے کی تحقیقات شروع کی گئی جو انتہائی خفیہ تھی۔
اپنے آنے والے دورے کے دوران پی ایم مودی ریاست کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کرنے کے لیے ترواننت پورم پہنچیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ مختلف ترقیاتی پروگراموں میں حصہ لیں گے۔