ETV Bharat / state

Drugs Recovered in Kerala این سی بی نے بارہ ہزار کروڑ روپے کی منشیات برآمد کی - ہندوستانی بحریہ کی کارروائی

کوچی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 12000 کروڑ روپے کی مالیت کا ڈرگس برآمد کیا ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ جہاز سے مشتبہ میتھم فیٹامائن کے کل 134 تھیلے برآمد کیے گئے اور ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ NCB recovered drugs in Kerala

این سی بی نے بارہ ہزار کروڑ روپے کی منشیات برآمد کی

author img

By

Published : May 14, 2023, 10:02 AM IST

کوچی: نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے کیرلہ سے تقریباً 2500 کلو گرام ڈرگس ضبط کی ہے، جس کی مالیت 12 ہزار کروڑ روپے ہے۔ اس کے ساتھ ہی این سی بی نے اس سلسلے میں ایک مشتبہ پاکستانی شہری کو حراست میں لیا ہے۔ یہ برآمدگی بھارتی بحریہ اور این سی بی حکام کے مشترکہ آپریشن کے دوران کی گئی۔ این سی بی کے مطابق بھارتی اہلکار خفیہ اطلاع ملنے کے بعد چوکس تھے۔ اطلاعات کی بنیاد پر ہندوستانی بحریہ نے ایک جہاز کی شناخت کی اور اسے روکا۔ ٹیم نے 'آپریشن سمندر گپت' کے تحت منشیات لے جانے والے ایک 'مدر شپ' کو روکا۔ اس کے بعد مشتبہ پاکستانی شہری کو پکڑ لیا گیا۔ آپریشن کا مقصد افغانستان سے آنے والی منشیات کی سمندری اسمگلنگ کا مقابلہ کرنا ہے۔ جنوبی راستے سے منشیات کی اسمگلنگ کے سلسلے میں گزشتہ 18 مہینوں میں این سی بی کی جانب سے یہ تیسری اہم ضبطی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Drugs Recovered in Amritsar امرتسر سرحد کے قریب ڈرون سے گرائی گئی منشیات کی کھیپ برآمد

این سی بی کے مطابق، بحر ہند کے علاقے میں ہیروئن اور دیگر منشیات کی سمندری اسمگلنگ سے قومی سلامتی کو لاحق خطرے کے پیش نظر، آپریشن سمندر گپت جنوری 2022 میں این سی بی کے ڈی جی پی (او پی ایس) سنجے کمار سنگھ کی سربراہی میں شروع کیا گیا تھا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ مسلسل انٹیلی جنس جمع کرنے اور تجزیہ کرنے کے نتیجے میں ایک انتہائی ممکنہ راستے کی نشاندہی کی گئی۔ یہ معلومات ہندوستانی بحریہ کے ساتھ شیئر کی گئی تھی اور ہندوستانی بحریہ کا ایک جہاز آس پاس میں تعینات تھا۔ اس ان پٹ کی بنیاد پر بحریہ نے سمندر میں جانے والے ایک بڑے جہاز کو روک لیا۔ اہلکار نے بتایا کہ جہاز سے مشتبہ میتھم فیٹامائن کے کل 134 تھیلے برآمد کیے گئے اور ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ شبہ ہے کہ پکڑا جانے والا شخص پاکستانی شہری ہوسکتا ہے۔ وہ سپیڈ بوٹ پر سوار تھا اور منشیات سے لدا ہوا تھا۔ مدر شپ سے ضبط شدہ تمام اشیاء کوچی لایا گیا اور مزید کارروائی کے لیے این سی بی کے حوالے کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.