ETV Bharat / state

Mother & Son Qualify PSC Examinations: ماں بیٹے نے ایک ساتھ کیرالا پبلک سروس کمیشن امتحان پاس کیا

author img

By

Published : Aug 10, 2022, 1:31 PM IST

کیرالا پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں ماں اور بیٹے نے بیک وقت رینک لسٹ میں جگہ بنا کر کامیابی حاصل کی ہے جو اپنی نوعیت کا انوکھا معاملہ ہے۔ Kerala Public Service Commission

Mother & Son Qualify PSC Examinations
ماں اور بیٹا کیرالا پبلک سروس کمیشن امتحان میں کامیاب

ملاپورم: کیرالا کے ضلع ملاپورم میں ایک دلچسپ معاملہ سامنے آیا جہاں ماں اور بیٹے نے ایک ہی وقت میں کیرالہ پبلک سروس امتحان کی رینک لسٹ میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کی۔ ملاپورم کی رہنے والے بندو (42 برس) اور ان کے بیٹے وویک (24 برس) نے یہ منفرد کارنامہ اس وقت انجام دیا جب بندو نے لوور گریڈ سرونٹ کی فہرست میں 92 واں اور ان کے بیٹے وویک نے لوور ڈویژن کلرک رینک کی فہرست میں 38 واں رینک حاصل کیا۔ Lower Divisional Clerk Exam

  • Kerala | A 42-year-old mother and her 24 years old son from Malappuram have cleared Public Service Commission (PSC) examination together pic.twitter.com/BlBKYJiDHh

    — ANI (@ANI) August 10, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بندو نے پچھلے سات برسوں میں سات مرتبہ پبلک سروس کمیشن کا امتحان دیا، یہ ان کی آخری کوشش تھی جس میں انہوں نے کامیابی حاصل کی۔ اس بارے میں بندو نے کہا کہ سرکاری نوکری حاصل کرنے کے ان کے خواب نے انہیں سخت محنت کرنے کی ترغیب دی۔ بندو آئی سی ڈی سی سپرنٹنڈنٹ کا امتحان بھی لکھ چکی ہیں اور وہ اس امتحان میں بہتر رینکنگ کی توقع کر رہی ہے۔ بندو گزشتہ 11 برسوں سے ایریا کوڈ میں آنگن واڑی ٹیچر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ انہیں سال 2019-20 میں بہترین آنگن واڑی ٹیچر کا ریاستی ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ Mother And Son Clear Public Service Commission Exam Together

اسی دوران بندو کے بیٹے وویک نے بھی اپنی ماں کی طرح سرکاری نوکری حاصل کرنے کا خواب دیکھا تھا۔ وہ گزشتہ ڈھائی برسوں سے سخت محنت کر رہا تھا اور روں برس اسے کامیابی حاصل ہوئی۔ وویک کافی خوش ہے کہ وہ اپنی پہلی کوشش میں ہی رینک لسٹ میں شامل ہوگیا۔ واضح رہے کہ بندو کے شوہر چندرن، ایڈاپل ڈپو میں کیرالہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازم ہیں۔ وویک کے علاوہ اس جوڑے کی ایک بیٹی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.