ریاست کیرالہ میں یومِ آزادی کے موقع پر کشمیر کے بغیر ملک کا نقشہ پوسٹ کرنے پر اروو کی رکن اسمبلی شانیمول عثمان کے خلاف اتوار کے روز شکایت درج کی گئی تھی۔
یہ شکایت سی پی آئی (ایم) اروو یونٹ نے درج کی تھی۔
ضلع پولیس چیف پی ایس صابو نے بتایا کہ 'ہمیں رکن اسمبلی کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے اور ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔'
سی پی آئی (ایم) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عثمان نے کشمیر کے بغیر نقشہ شائع کر کے آئینی حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔
تاہم عثمان کے فیس بک پیج کے ایڈمنسٹریٹر نے معذرت کے ساتھ کہا کہ کشمیر کے بغیر بھارتی نقشہ غلطی سے شائع ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 'شائع کردہ نقشہ ویکیپیڈیا سے بھارت کے ڈیموگرافکس سے متعلق سیکشن سے متعلق معلومات کے ساتھ لیا گیا تھا۔ جب اس کی کاپی کی گئی تو صرف رنگین حصہ منتخب ہوا جس سے یہ نامکمل نقشہ بن گیا۔'
ایڈمنسٹریٹر نے پوسٹ میں یہ بھی واضح کیا کہ نقشہ کو رکن اسمبلی کی نوٹس میں آتے ہی ہٹا دیا گیا تھا اور یہ جان بوجھ کر غلطی نہیں تھی۔