ETV Bharat / state

شاہانہ خودکشی معاملہ: ترواننت پورم میڈیکل کالج کے طالب علم حراست میں - suicide of Shahana

کیرالہ میں تروواننت پورم میں ڈاکٹر شاہانہ کی خودکشی معاملے میں کیرالہ پولیس نے ترواننت پورم میڈیکل کالج کے میڈیکل پی جی کے طالب علم ڈاکٹر ای اے رُویس کو میں حراست میں لے لیا۔ Shahana Suicide Case of Thiruvananthapuram Medical College Kerala

Medical PG student of Thiruvananthapuram Medical College taken in to custody by Kerala police in connection with the suicide of Shahana

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 8, 2023, 1:02 PM IST

تروواننت پورم: تروواننت پورم میڈیکل کالج کے میڈیکل پی جی کے ایک طالب علم، ڈاکٹر ای اے رُویس، جو کولم کے رہنے والے ہیں، کو کیرالہ پولیس نے میڈیکل کالج کی نوجوان ڈاکٹر شاہانہ کی خودکشی کے سلسلہ میں اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ رویس کو میڈیکل کالج پولیس نے جمعرات کی صبح کروناگاپلی میں اس کے رشتہ دار کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔ اسے میڈیکل کالج تھانے لایا گیا اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ کل ان کے خلاف جہیز امتناعی قانون کے تحت غیر ضمانتی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شاہانہ اور رویس گہرے دوست تھے اور شادی کرنے والے تھے۔ دونوں کے گھر والوں نے ان کی شادی پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ لیکن رویس کے اہل خانہ نے جہیز کی بھاری رقم کا مطالبہ کیا۔ شاہانہ کے اہل خانہ کے مطابق رویس کے اہل خانہ نے 150 سونا کے بسکٹ، 15 ایکڑ زمین اور ایک مہنگی بی ایم ڈبلیو کار جہیز کے طور پر مانگی تھی جو ان کی طاقت و استطاعت سے باہر تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کرناٹک میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی خودکشی

جہیز کے اس مطالبہ کی وجہ سے اس ہونے والی شادی سے خوشیوں والا گھر الٹا ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا۔ جہیز میں بڑے مطالبہ کی وجہ سے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے شعبۂ سرجری میں 26 سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر، ڈاکٹر شاہانہ نے بے ہوشی کی دوائیوں کی زیادہ مقدار کھا کر خودکشی کر لی۔ شاہانہ نے یہ انتہائی قدم اس وقت اٹھایا جب اس کا دوست ڈاکٹر رویس شادی سے دستبردار ہو گیا۔ شاہانہ اپنے اپارٹمنٹ میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی اور بعد ازاں اسے اسپتال میں مردہ قرار دے دیا گیا۔ میڈیکل کالج پولیس نے غیر فطری موت کا مقدمہ درج کرلیا۔ اس کے رشتہ داروں کے اس الزام کے بعد پولیس نے رویس سے پوچھ گچھ کی۔ اس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔

دریں اثنا، شاہانہ کے خودکشی نوٹ میں کسی کے خلاف کوئی الزام لکھا ہوا نہیں تھا۔ شاہانہ کے کمرے سے ملنے والے سوسائڈ نوٹ میں صرف اتنا لکھا تھا کہ "سب کو پیسہ چاہیے، سب سے بڑی چیز پیسہ ہے۔" رویس شکتی کولنگارا، کولم کا رہنے والا ہے۔ رویس، جو کیرالہ میڈیکل پوسٹ گریجویٹ ایسوسی ایشن (KMPGA) کی ریاستی کمیٹی کا رکن ہے، کو KMPGA زیر التواء تحقیقات سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے شاہانہ کی موت کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.