ETV Bharat / state

کیرالہ کی جڑواں بہنوں کو ملکہ الیزابتھ دوم کا خط موصول - اردو نیوز کیرالہ

ملکہ الیزابتھ دوم نے دونوں بچوں کے 'صاف لکھے ہوئے خطوط' اور 'شاندار تصاویر' کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا اوران کی خیریت دریافت کی۔

کیرل کی جڑواں بہنوں کو ملکہ الزبتھ دوم کا خط موصول ہوا

author img

By

Published : May 3, 2021, 11:07 AM IST

کیرالہ کے تھرسور ضلع کے کورکانچیری سے تعلق رکھنے والی جڑواں بہنوں، انلت اور انلن کو برطانیہ کے بکنگھم پیلس کا خط ملنے پر خوشی ہوئی۔

ایرنجالاکوڈا کے کرسٹ ودیہ نیکیتن اسکول میں، 6 ویں جماعت میں تعلیم حاصل کرنے والے جڑواں بہنوں کی جانب سے 8 مارچ کو ملکہ الیزابتھ دوم کو بھیجے گئے خط کا جواب ملا ، جس میں ملکہ کو کیرالہ آنے کی دعوت دی تھی اور لندن جانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

خط کے ساتھ، ان دونوں نے تھرسور پورم اور الپپوزہ بیک واٹرز کی اپنی پینٹنگز بھی منسلک کر رکھی تھیں۔

اب ان کےلیے حیرت کی بات یہ ہے کہ انلت اور انلن کو برطانوی ملکہ کی طرف سے ونڈسر کیسل لیٹر ہیڈ پر مشتمل ایک رائل پوسٹ ملا۔

اس کے جواب میں ملکہ الیزابتھ دوم نے دونوں بچوں کے 'صاف لکھے ہوئے خطوط' اور 'شاندار تصاویر' کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا اوران کی فکر کی۔

ملکہ کے جوابی خط میں مزید لکھا گیا ، "اگرچہ آپ کے کہنے کے مطابق ایسا کرنے سے قاصر ہوں (کیرالہ آنے سے قاصر)، ملکہ نے امید جتائی کہ آپ موجودہ وبائی صورتحال کے پیش نظر محفوظ ہیں اور محفوظ رہیں گے، اور یہ 2021 ہم سب کے لئے خوشگوار سال ہوگا۔"

انلن اور انلت، تھرسور کے کورکانچیری، کاکاسری سے تعلق رکھنے والے سنتوش اور میلفی کے بچے ہیں۔ دونوں بچوں کو ان کی ڈرائنگ اور پینٹنگ کے لئے بہت سارے انعامات بھی مل چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.