ETV Bharat / state

کیرالا ہائی کورٹ نے لکشدیپ ایڈمنسٹریٹر کے متنازع احکامات پر روک لگادی

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 8:02 PM IST

لکشدیپ ایڈمنسٹریٹر کی متنازعہ نئی اصلاحات پر ہائیکورٹ نے پھٹکار لگاتے ہوئے سرزنش کی۔

کیرالا ہائیکورٹ نے لکشدیپ حکومت کے متنازعہ احکامات پر روک لگادی

لکشدیپ ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے دو متنازعہ احکامات پر آج کیرالا ہائیکورٹ نے روک لگادی۔ ہائی کورٹ نے ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے ڈائری فارم بند کرنے اور بچوں کے لنچ سے گوشت کو ختم کرنے کے متنازعہ احکامات پر روک لگادی۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈمنسٹریٹر پرفل پٹیل کے اقدامات سے لکشدیپ کے مستقبل پر سوالیہ نشان

عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ ’کسی کے غذا میں تبدیلی کرنا ٹھیک نہیں ہے جبکہ لوگ برسوں سے اس کے عادی ہیں‘۔ عدالت نے سوال کیا کہ ’ایسے احکامات کونسی عقلمندی ہے؟

گذشتہ مئی میں لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹر پرفول کے پٹیل نے جزیرہ میں جانوروں کو نیلا کرنے، گائے کے گوشت پر پابندی عائد کردی اور بچوں کے لنچ سے گوشت کو ختم کرنے سے متعلق احکامات جاری کئے تھے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے کاوارٹی کے وکیل اجمل احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی جس میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر کے جانب سے جاری متنازعہ احکامات بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں لکشدیپ حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.