ETV Bharat / state

کیرلا حکومت نے ایک دو سالہ بچے کو علاج کے لیے چنئی بھیجا - کیرلا حکومت

کیرلا حکومت نے کینسر سے پریشان ایک دو سالہ بچے کو علاج کے لیے چنئی بھیجا، یہ بچہ ریٹینوبلاسٹوما میں مبتلا ہے۔

کیرلا
کیرلا
author img

By

Published : Apr 10, 2020, 5:47 PM IST

پینا رائے وجین کی زیر قیادت حکومت کی جانب سے ایک دو سالہ کینسر کا مریض بچہ، جس کے ماں باپ اسے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیرون ریاست علاج کے لیے نہیں لے جاسکتے تھے، حکومت نے ان کے بچے کو علاج کے لیے چنئی بھیجا ہے۔

دو سالہ محمد نہیان تریشور کے متھیلاکم میں رہنے والا ہے، اس کی آنکھ میں ریٹینوبلاسٹوما ہے یہ ایک قسم کا کینسر ہے اور یہ بچہ پچھلے ڈیڈھ سال سے اس بیماری کا مقابلہ کر رہا ہے۔

کووڈ انیس کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، جس کی وجہ سے اس بچے کو علاج کے لیے بیرون ریاست لے جانے میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، بلآخر حکومت کی مدد سے اسے چنئی بھیجا گیا۔

وزیر اعلی پینا رائے وجین، ریاست کے وزیر صحت اور ضلع کے کلیکٹر کی مدد سے نہیان کے ماں باپ اسے ضلع دوارہ فراہم کی گئی ایمبولینس میں چنئی لے کر گئے، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔

متھیلا کم کلی متم کے رہنے والے فاضل اور اس کی بیوی عابیدہ کا یہ دو سالہ بچہ محض چار مہینے کا تھا جب اسے آنکھ میں ریٹینو بلاسٹیما نام کا کینسر ہوا تھا، یہ بیماری اتنی عام نہیں ہے اس لیے اس کا علاج ریاست میں نہیں بلکہ چنئی میں ہوتا ہے۔ اور ہر 21 دن کے بعد نہیان کو ہسپتال چیک اپ کے لیے لے جانا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.