ETV Bharat / state

Two Women Sacrifice in Kerala وزیراعلیٰ پنارائی نے دو خواتین کو قربان کرنے کی مذمت کی - پنارائی وجین نے انسانی قربانی کی مذمت کی

ارناکولم ضلع کے ایلانتھور میں دو خواتین کی ہلاکت پر کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پولیس نے 'انسانی قربانی' کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ Kerala CM Condemns Human Sacrifice

وزیراعلیٰ پنارائی نے دو خواتین کو قربان کرنے کی مذمت کی

author img

By

Published : Oct 12, 2022, 7:08 AM IST

ترواننت پورم: کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے منگل کو ارناکولم ضلع کے ایلانتھور میں دو خواتین کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ نے انسانی روح کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس نے 26 ستمبر کو کداونتر پولیس میں درج ایک گمشدگی معاملے کی تحقیقات کے دوران اس بربریت کے راز سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے کہا ہے کہ قتل توہم پرستی کے تحت کیا گیا ہے۔ Pinarayi Vijayan Condemns Human Sacrifice

انہوں نے کہا کہ پولیس نے مکمل تفتیش کے بعد گمشدگی کے معاملے سے دوہرے قتل کا سراغ لگایا ہے۔ انہوں نے کہا “ ایسے رجحانات کے خلاف سماجی چوکسی کے ساتھ قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ہر کسی کو اس طرح کی برائیوں کی نشاندہی کرنے اور لوگوں کے علم میں لانے اور انہیں روکنے کے لیے آگے آنا چاہیے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس جرم میں ملوث تمام افراد کو جلد از جلد انصاف کے دائرے میں لانے کے لیے مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کیرالہ اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر وی ڈی ستیشن، مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن اور ریاستی بی جے پی صدر کے سریندرن نے بھی اس قتل کی مذمت کی اور حکومت سے اپیل کہ وہ مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

یہ بھی پڑھیں: Two Women Sacrificed in Kerala کالا جادو کی وجہ سے لاٹری فروخت کرنے والی 2 خواتین کی قربانی

واضح رہے کہ کیرالہ کے ارناکولم ضلع میں جادو ٹونے کے شوق میں دو خواتین کو قربان کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق دو خواتین کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ایک جوڑے نے کالا جادو کرکے امیر بننے کی ہوس میں انسانی قربانی کے لیے دونوں خواتین کو قتل کردیا تھا۔ اس کے بعد لاشوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے گھر میں ہی دفن کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین لاٹری ٹکٹ فروخت کر کے اپنا گزر بسر کرتی تھیں۔ پولیس نے 'انسانی قربانی' کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.