ETV Bharat / state

ISRO spy Case اسرو جاسوسی کیس میں کیرالہ ہائی کورٹ کا فریقین کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت - کیرالہ آج کی خبریں

اسرو جاسوسی کیس میں کیرالہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس کے بابو نے تفتیشی افسر ایس وجین کی طرف سے دائر نظرثانی کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے، نمبی نارائنن اور سی بی آئی کے افسران سمیت تمام فریقین کو نوٹس بھیجنے کی ہدایت دی۔ Kerala High Court

Etv Bharatاسرو جاسوسی کیس میں کیرالہ ہائی کورٹ کا فریقین کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 1:38 PM IST

کوچی: کیرالہ ہائی کورٹ نے نمبی نارائنن اور سی بی آئی کے تفتیش کر رہے افسران کو نوٹس بھیجنے کا حکم دیا۔ کیرالہ ہائی کورٹ پولیس اسپیشل برانچ کے پہلے تفتیشی افسر، ایس وجین کی طرف سے دائر نظرثانی کی درخواست پر غور کر رہی تھی۔ درخواست گزار نے الزام لگایا کہ اسرو جاسوسی کیس کی تحقیقات کرنے والے سی بی آئی افسران اور نمبی نارائنن کے درمیان زمینی سودے ہوئے تھے۔

کیرالہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس کے بابو نے عرضی کو قبول کرتے ہوئے، نمبی نارائنن اور سی بی آئی کے تفتیشی افسران سمیت فریقین کو نوٹس بھیجنے کی ہدایت دی۔ اس سے قبل کیرالہ کے ریٹائرڈ پولیس افسر ایس وجین نے اسی درخواست کے ساتھ تروونتاپورم میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ لیکن درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔ اہم الزام یہ ہے کہ نمبی نارائنن اور راجندر ناتھ کول جو سی بی آئی کے جوائنٹ ڈائریکٹر تھے، اور کے وی ہریواتسرام جو اس وقت کے ڈی وائی ایس پی تھے، ان کے درمیان زمین کا سودا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: Malayalam News channel Media One سپریم کورٹ نے 'میڈیا ون' ملیالم نیوز چینل پر پابندی ختم کردی

مرکزی حکومت، سی بی آئی، نمبی نارائنن اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کیا جائے گا۔ درخواست میں زمین کے لین دین سے متعلق پاور آف اٹارنی سمیت دیگر دستاویزات منسلک کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.