ETV Bharat / state

Kerala CM on BJP اگر بی جے پی تیسری مرتبہ اقتدار میں آئی تو ملک خطرے میں پڑ جائے گا: وزیراعلیٰ پنارائی وجین - کیرالہ کی خبر

کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے بی جے پی اور سنگھ پریوار پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ لوگ ملک میں تنوع کو ختم کرنے اور مذہب کی بنیاد پر ایک قوم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کی ملک کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ Pinarayi Vijayan on BJP

Kerala CM
کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین
author img

By PTI

Published : Oct 8, 2023, 9:20 PM IST

کنور: کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے اتوار کو خبردار کیا کہ اگر بی جے پی تیسری بار اقتدار میں آتی ہے تو ملک ایک ایسے خطرے میں پڑ جائے گا جس کے بعد افسوس کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ وجین نے بی جے پی کے زیر اقتدار مرکز کے ساتھ ساتھ آر ایس ایس پر بھی تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ لوگ ملک میں تنوع کو ختم کرنے اور مذہب کی بنیاد پر ایک قوم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ تصادم گائے اور کھانا کھانے کے نام پر ہورہے ہیں اس کے علاوہ شہریوں کے ایک گروہ کو قوم کے دشمن کے طور پر پیش کر کے تصادم کو مزید ہوا دیا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر کسی کو چاہے اس کا مذہب، ذات یا نسل کچھ بھی ہو وہ قانون کے یکساں تحفظ کا حقدار ہے، لیکن ملک میں اس تنوع اور خوبی کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے شمالی کیرالہ کے کنور ضلع میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان تمام حرکتوں نے اقلیتی برادریوں میں خوف اور اندیشہ پیدا کر دیا ہے اور اگر بی جے پی تیسری بار اقتدار میں آتی ہے تو ملک کو ناقابل تسخیر خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کے بعد افسوس کا اظہار کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ملک نے اس حقیقت کو بھانپ لیا ہے اور اب عام رائے یہی ہے کہ اس خطرے سے بچنا نہایت ضروری ہے۔ لہذا سیکولر سوچ رکھنے والے گروہوں اور لوگوں کا ایک متحدہ محاذ بنایا گیا ہے جس کا مقصد بی جے پی کو شکست دینا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ تیسری مدت کے لئے اقتدار میں واپس نہ آسکیں۔

وزیراعلیٰ وجین نے کہا کہ بی جے پی کو بھی احساس ہو گیا ہے کہ ان کے لیے اب تیسری میعاد ممکن نہیں ہے۔ اسی احساس نے انہیں کچھ خطرناک قدم اٹھانے پر مجبور بھی کیا ہے جیسا کہ کچھ حالیہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے۔ وجین نے کہا کہ ملک میں حزب اختلاف کی حکومت والی چار ریاستوں میں مختلف مرکزی ایجنسیوں کے حالیہ چھاپے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ بی جے پی بدلتے ہوئے حالات کا کیا جواب دینے جا رہی ہے۔ ان سے اس طرح کے مزید اقدامات کی توقع کی جا سکتی ہے۔ لیکن یہ لوگوں کے ذہنوں کو بدلنے یا تبدیل کرنے کے لیے کافی نہیں ہوگا۔ بی جے پی کو شکست دینے کے لیے متحدہ محاذ مضبوط ہے اور اسے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.