کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے کچھ سوال اٹھائے ہیں اور مجھے ان سوالوں کے جواب چاہئیں اس کے بعد میں اپنی عقل کااستعمال کروں گا'۔
آرڈیننس پر اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے کبھی دستخط کرنے سے منع نہیں کیا لیکن مجھے ایسے معاملوں میں وضاحت چاہئے مجھے اس بارے میں تفصیلی معلومات کے لیے اور وقت درکار ہے'۔
گورنر نے اپنا موقف رکھتے ہوئے کہا کہ حکومت آرڈیننس کو اسمبلی میں پیش کرکے اس پر بحث کرائے اور اپوزیشن کی رضا مندی کے ساتھ اسے ایوان سے منظور کرالے۔
اس سے قبل اپوزیشن کے رہنما رمیش چینی تھالا نے الزام لگایا کہ مقامی بلدیاتی وارڈوں کی ازسرنوحد بندی مردم شماری سے متعلق عمل پر اثر انداز ہوگی۔ مارکسی کمیونسٹ پارٹی کی حمایت والی بایاں محاذ حکومت سنہ 2015 کی ووٹر لسٹ کی بنیاد پر ایل ایس جی انتخابات کرانے کی حمایت کررہی ہے۔
اپوزیشن کے رہنما نے گورنر سے سنہ 2021 کی مردم شماری مکمل ہونے تک اس آرڈیننس پر دستخط نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔