جرمنی کے وفاقی دفتر خارجہ نے ہفتے کو ایک ریلیز جاری کرکے یہ اطلاع دی۔
کورونا کے بحران کے خراب اثرات کو کم کرنے کے لئے بنائی جارہی حکمت عملی کے لئے جرمنی مالی مدد دے گا۔
کیرالہ کے ترووننتپورم میں جرمنی کے کونسلیٹ نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا،’’آئی ایم اے کی کیرالہ اکائی کی جانب سے ’آئی سیف‘ نامی ایک نیا پروجیکٹ شروع کیا جارہا ہے۔‘‘
کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلئے’آئی سیف‘کاروباری آلات اور روزگار حفاظت منصوبہ(پی ای پی ایس)کے تحت ایک پہل ہے۔
آئی ایم اے پی ای پی ایس کو 35 لاکھ روپے مالی مدد دی گئی ہے جس کا استعمال مختلف اسپتالوں اور طبی اداروں کو نجی تحفظ آلات (پی پی ای)،ماسک،دستانے اور سینیٹائزر دینے میں کیاجائےگا۔
اس سے طبی اہلکاروں کےلئے کام کے ماحول کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔اس سے مریضوں کو بھی فائدہ ہوگا۔