ETV Bharat / state

Father Set his Son and Family Fire in Kerala: جائیداد کے جھگڑے میں باپ نے اپنے بیٹے اور اہل خانہ کا قتل کردیا - جرائم کی خبر

تھوڈپوزا کے چنیکوزی میں باپ نے اپنے بیٹے اور افرادِ خاندان کو آگ لگا کر ہلاک کر دیا۔ فیصل اور اہل خانہ سو رہے تھے کہ اس درمیان حمید نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

Father set his son and family fire in Kerala
جائیداد کے جھگڑے میں باپ نے اپنے بیٹے اور اہل خانہ کا قتل کردیا
author img

By

Published : Mar 19, 2022, 1:31 PM IST

تھوڈپوزا کے چنیکوزی میں باپ نے اپنے بیٹے اور افرادِ خاندان کو آگ لگا کر ہلاک کر دیا۔ قتل کا یہ واقعہ 19مارچ ہفتہ کی صبح ایک بجے کے قریب پیش آیا۔ فیصل اور اہل خانہ سو رہے تھے کہ اس درمیان حمید نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

مرنے والوں کی شناخت فیصل، اس کی بیوی شیبا اور بچے مہرا 16 اور اثنا 13 کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مقتول محمد فیصل کے والد 79 سالہ حامد کو گرفتار کر لیا۔ فیصل علاقے میں کریانہ کی دکان چلاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیصل اور اس کے والد حمید خاندانی جھگڑے کی وجہ سے کئی سالوں سے الگ رہ رہے تھے۔ حمید نے تھوڈپوزا میں 50 سینٹ زمین اپنے بیٹے کو دی تھی۔ پھر مانیان کوڈی میں آباد ہو گئے۔ 2018 میں، حمید تھوڈپوزا واپس آیا اور اپنے بیٹے سے زمین واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔ لیکن فیصل نے زمین واپس کرنے سے صاف انکار کردیا۔ تنازعہ بڑھنے کی وجہ سے حمید نے بیٹے اور اہل خانہ کو قتل کر دیا۔

حمید نے قتل کا منصوبہ پہلے ہی سے بنالیا تھا گھر میں پیٹرول رکھ دیا اور ٹینک سے پانی نکال دیا تاکہ آگ بجھائی نہ جاسکے۔ قتل کے بعد ملزم قریبی رشتہ دار کے گھر چلا گیا۔ وہاں سے پولیس نے ملزم کو اپنی حراست میں لے لیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.