ETV Bharat / state

Disqualification Of Rahul راہل گاندھی کی حمایت میں وائناڈ میں مظاہرہ - راہل گاندھی کی نااہلی کے خلاف وائناڈ میں مظاہرہ

راہل گاندھی کو ہتک عزت کے معاملے میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد کیرالہ میں کانگریس کی جانب سے رکن پارلیمنٹ کے عہدے سے نااہلی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔ عام لوگوں نے بھی کانگریس کے احتجاج میں حصہ لیا۔

راہل گاندھی کی نااہلی  کے خلاف وائناڈ میں مظاہرہ

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 3:06 PM IST

راہل گاندھی کی نااہلی کے خلاف وائناڈ میں مظاہرہ

وایناڈ:کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کو رکن پارلیمنٹ کے عہدے سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد سے ہی ملک کی تمام ریاستوں میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف پرزور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک کی تمام ریاستوں میں کانگریس کے کارکنان اپنے رہنما راہل گاندھی کو نااہل قرار دئیے جانے کے بعد سے بی جے پی کے خلاف سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔کارکنان احتجاج کے دوران مودی اور امت شاہ کے خلاف نعرہ بازی بھی کر رہے ہیں۔

دوسری طرف راہل گاندھی کو ہتک عزت کے معاملے میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد کیرالہ میں کانگریس کی جانب سے رکن پارلیمنٹ کے عہدے سے نااہلی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔

ریاست کے مختلف حصوں میں کانگریس کارکنوں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ راہل گاندھی کے لوک سبھا حلقہ وایناڈ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

وایناڈ کے مختلف علاقوں میں کارکنان احتجاج کے دوران بی جے پی کے رہنماوں کے پتلے نذر آتش کئے۔سیکنڑوں لوگ راہل گاندھی کی حمایت میں احجاج کیا ۔اسی درمیان کلپٹہ بی ایس این ایل ٹیلی فون ایکسچینج کی طرف مارچ کے دوران پولیس اور کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee Slam Modi Govt بی جے پی کی حکومت میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کو ہدف بنایا جارہا ہے

ٹی صدیق ایم ایل اے، سابق وزیر پی کے جے لکشمی اور ڈی سی سی صدر این ڈی اپاچن نے راہنمائی کی۔ کارکنوں نے احتجاجاً مودی کا پتلا جلایا۔ کانگریس کارکنان نے کوزی کوڈ-بنگلور قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کردی۔اس سے گاڑیوں کی آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.