ETV Bharat / state

کیرل میں کورونا کے فعال کیسزمیں کمی - کیرل میں کورونا معاملے

کیرل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے درج کیسز، صحتیاب ہونے کے کیسز اور فعال کیسز کی کل تعداد پورے ملک میں سب سے زیادہ ہیں۔

کیرل میں کورونا کے فعال کیسزمیں کمی
کیرل میں کورونا کے فعال کیسزمیں کمی
author img

By

Published : Feb 9, 2021, 11:01 AM IST

ریاست کیرل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (کووِڈ-19) کے فعال کیسز کی تعداد پیر کے روز 2200 سے زیادہ کم ہو کر تقریباً 65000 ہو گئے۔

کیرل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں درج کیسز، صحتیاب ہونے کے کیسز اور فعال کیسز کی کل تعداد پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں اس دوران وائرس کے 3742 نئے کیسز آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 972181 پہنچ گئی اور 5959 افراد کے صحتیاب ہونے سے اس وائرس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد نو لاکھ سے تجاوز ہو کر 902627 ہو گئی۔ اسی مدت میں 16 اور افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3884 ہو گئی ہے۔

ریاست میں اس دوران فعال کیسز کی تعداد مزید 2250 کم ہو کر 65413 پہنچ گئی۔ تمام فعال مریضوں کا مختلف اسپتالوں اور کووِڈ-19 مراکز پر علاج کیا جا رہا ہے۔

غور طلب ہے کہ کورونا وائرس کے فعال کیسز میں کیرالا اب مہاراشٹر سے بھی آگے نکل چکا ہے اور پورے ملک میں پہلے مقام پر آ گیا ہے۔ کورونا وائرس کے معاملے میں کیرالا اب کرناٹک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے مقام پر آ گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.