تھریشور: کانگریس کے سابق صدر اور وائیناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' ایک دن کے وقفے کے بعد ہفتہ کے روز یہاں پیرامبرا جنکشن سے شروع ہوئی۔ بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت سے شروع ہونے والی یاترا 17ویں دن صبح 10 بجے امبلور جنکشن پر رکے گی۔یہ یاترا شام 5 بجے تلور بائی پاس جنکشن سے دوبارہ شروع ہوگی اور شام 7 بجے تھریشور وڈککمناتھن مندر کے جنوبی گیٹ پرپہنچے گی۔ Bharat Jodo Yatra begins from Perambra
آئندہ ماہ یکم اکتوبر کو کرناٹک میں داخل ہونے سے پہلے کیرالہ میں 19 دنوں میں یہ یاترا 450 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرے گی اور سات اضلاع کا احاطہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodu Yatra اپوزیشن کو بی جے پی، آر ایس ایس کے خلاف متحرک ہونا چاہیے، راہل
بھارت جوڑو یاترا پانچ ماہ کی ہے، جو کنیا کماری سے سری نگر تک 3,500 کلومیٹر سے زیادہ لمبی پیدل یاترا ہے۔
یو این آئی