ETV Bharat / state

ماسک کی مخالفت کرنے پر ونیتا لیگ پر معاملہ درج - ماسک کے استعمال

ایک طرف جہاں پوری دنیا عالمی وبا کورونا وائرس(کووڈ 19) کو پھیلنے سے روکنے کے لئے چہرے پر ماسک لگانے کو لازمی عمل کے طورپر شامل کررہا ہے۔ وہیں کیرالہ میں اس کے خلاف مہم چلانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 10:28 PM IST

کیرالہ کے کوہزیکوڈ میں پولیس نے انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یوایم ایل)کی خواتین اکائی ونیتا لیگ کی کارکنان کے ایک گروپ پر چہرے پر ماسک لگانے کے خلاف مہم چلانے کے سلسلے میں ہفتے کو معاملہ درج کیا۔

ونیتا لیگ پر الزام ہے کہ اس نے کوڈیکل وارڈ کے ککوڈی گرام پنچایت میں ایسے نوٹس تقسیم کئے، جس میں دیگر باتوں کے علاوہ ماسک کے استعمال سے ہونے والا غلط اثر شامل تھا۔

ذرائع کے مطابق اس پرچے میں کہا گیا ہے کہ ماسک کے مسلسل استعمال سے دم گھٹ سکتا ہے اور موت ہوسکتی ہے۔ ایک طرف حکومتیں اور افسر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ماسک لگانے کو لازمی قرار دیا ہے اور مسلسل اسے احتیاطی قدم پر اس کے استعمال کے لئے مہم چلا رہے ہیں۔

وہیں اس کے خلاف مہم چلانے کے سلسلے میں لوگ حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

اس سلسلے میں ابھی تک کسی کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کیرالہ میں کورونا وائرس سے 2913 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 22 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 1509 لوگ اس سے نجات پاچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.