ملاپورم کی رہنے والے سچن اور ان کی اہلیہ نیلم بھوتھانم سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کر رہے ہیں۔
سچن کی اہلیہ کینسر کی مریضہ ہیں، تاہم دونوں میاں بیوی برسوں سے سماج کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔
سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سچن نے اپنی بلٹ موٹر سائیکل فروخت کر اسے وزیراعلی ریلیف فنڈ میں جمع کرانا چاہتے ہیں، تاکہ متاثرین کی مدد ہوسکے۔
جب ان کی اہلیہ سے اس بابت گفتگو کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، اس لیے اس بارے میں مجھ کو کچھ سوچنا ہی نہیں ہے، جو ان کے شوہر کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔
سچن کا کہنا ہے کہ ایک عام شہری اپنے خاندان کے لئے ہمیشہ طاقت بنا رہتا ہے، اگر ان کے خاندان کا کوئی فرد صدمے میں پڑ جاتا ہے تو وہ مدد کے لیے فوراً کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اس لیے ہمیں بھی ان کی مدد کے لیے آگے آنا چاہئے کیوں کہ ابھی بے شمار خاندان سیلاب سے متاثر ہیں۔
دونوں جوڑے یہ بھی ارادہ رکھتے ہیں کہ وہ بلٹ موٹرسائکل سے پورے ملک کا دورہ کریں گے۔