راجہ گوپال نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے قافلے، کیرالا کے گورنر عارف محمد خان اور منی پور کی گورنر نجمہ ہپت اللہ کے خلاف حالیہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 'پروٹوکول کی خلاف ورزی کے بارے میں وزیراعلیٰ واقف تھے۔ خط کی کاپی یہاں پریس کو بھی جاری کی گئی۔'
ریاست سے بی جے پی کے اکلوتے رکن اسمبلی نے کہا کہ 'کیرالا پولیس گورنر اور دیگر رہنماؤں کی مکمل سکیورٹی یقینی بنانے میں ناکام ہے جو آئینی ناکامی کو ثابت کرتا ہے۔ حال ہی میں کاس روڈ میں آر ایس ایس کی ریلی کے خلاف حملہ ریاست میں بڑھتے عدم برداشت کو ظاہر کرتا ہے۔'